لندن کی سڑکوں سے لے کر کراچی میں سرفراز احمد کے گھر تک پوری دنیا میں پاکستانی نوجوانوں کا روزنامہ پاکستان کے گانے پر رقص ،ویڈیوز دیکھ کر آپ کا بھی دل باغ باغ ہو جائے گا

لندن کی سڑکوں سے لے کر کراچی میں سرفراز احمد کے گھر تک پوری دنیا میں پاکستانی ...
لندن کی سڑکوں سے لے کر کراچی میں سرفراز احمد کے گھر تک پوری دنیا میں پاکستانی نوجوانوں کا روزنامہ پاکستان کے گانے پر رقص ،ویڈیوز دیکھ کر آپ کا بھی دل باغ باغ ہو جائے گا

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کی نے بھارت کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئن ٹرافی اپنے نا م کر لی ہے اور فتح ملتے ہی پاکستانی شائقین کرکٹ نے لندن کی سڑکوں سے لے کر کراچی تک روزنامہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والے گانے ’آفریدی کا چھکا سہانا لگتاہے ،انڈیا کا واپس گھر آنا لگتا ہے ‘پر رقص کر کے جشن منایا ۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان کی جانب سے پاکستان کی فتح پر انتہائی شاندار گانے جاری کیے گئے جن میں ایک یہ گانا ’آفریدی کا چھکا سہانا لگتا ہے ،انڈیا کا واپس گھر آنا لگتا ہے ‘،بہت مقبول ہوا اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اس گانے کو بھی بہت سراہا گیا ۔جیسے ہی پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پاکستان میں عید کا سماں ہو گیا اور ہر طرف جشن ،بھنگڑے اور آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ایسے میں شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد سرفراز احمد کے گھر کے باہر جمع ہو گئی اور انہو ں نے سرفراز احمد کے والدین کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ روز نامہ پاکستان کے گانے ’آفریدی کا چھکا سہانا لگتاہے ،انڈیا کا واپس گھر آنا لگتا ہے ‘ پر بھر پور رقص کیا اور جشن منایا ۔

سرفراز کے گھر کے باہر پاکستانیوں کے رقص کی ویڈیو دیکھیں:

دوسری جانب جانب اوول گراﺅنڈ میں پاکستان کی جانب سے تاریخ رقم کرتے ہی شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی گاڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے لگائے ،ریلی نکالی اور روزنامہ پاکستان کاگانا ”آفریدی کا چھکا سہانا لگتاہے ،انڈیا کا واپس گھر آنا لگتا ہے“گاڑی میں اونچی آواز میں بجا کر خوب رقص کیا ۔

لندن میں پاکستانی شائقین کرکٹ نے اتنہائی پرمسرت موقعے پر شاندار گانا جاری کرنے پر روزنامہ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔جبکہ نوجوان لڑکے پورے ملک میں اس گانے کو اپنی گاڑیوں میں بجاتے اور سڑکوں پر ریلیوں کی شکل میں مارچ کرتے نظر آئے ایسے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا۔شائقین کی جانب سے اس گانے میں موجود ایک شعر کو بہت سراہا گیا جو کہ کچھ اس طرح سے ہے کہ ’آخری گیندوں پر جب لگتے ہیں چھکے ،کوہلی کا منہ دیکھنے والا ہوتا ہے ‘۔

لندن میں روزنامہ پاکستان کے گانے پر شائقین کرکٹ کے جشن کی ویڈیو دیکھیں:

روزنامہ پاکستان اپنے قارئین کا انتہائی دل سے شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہو ں نے اسے پسند کیا اور اپنی رائے ہم تک پہنچائی ،ادارے کیلئے یہ چیز باعث عزت ہے اور ادارے کا عزم ہے کہ وہ اپنے قارئین کیلئے اس طرح کی خوبصورت کاوشوں کو ہمیشہ جاری رکھے 

پاکستان کی فتح پر روزنامہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے جانے والا گانا ’آفریدی کا چھکا سہانا لگتاہے ،انڈیا کا واپس گھر آنا لگتا ہے‘سنیئے اور ویڈیو دیکھیں:

مزید : کھیل /اہم خبریں


loading...