لڑکی کو کہاں سے برآمد کیا?تھانیدار جواب نہ دے سکا، ہائیکورٹ نے کارروائی کا حکم دے دیا

لڑکی کو کہاں سے برآمد کیا?تھانیدار جواب نہ دے سکا، ہائیکورٹ نے کارروائی کا ...
لڑکی کو کہاں سے برآمد کیا?تھانیدار جواب نہ دے سکا، ہائیکورٹ نے کارروائی کا حکم دے دیا

  


لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مغوی خاتون کو دارالامان بھجواتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، عدالت کے حکم پر تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسرسب انسپکٹرمحمد سرور نے مغوی لڑکی صوبیہ بی بی کو عدالت میں پیش کیا۔

سپریم کورٹ نے چارارب سے زائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگرفتار ملزموں درخواست ضمانت پرجواب طلب کر لیا

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ مغوی لڑکی کو کہاں سے بازیاب کیاگیا ہے؟ عدالت نے لڑکی سے استفسارکیا کہ جہاں وہ رہ رہی تھی ان کے ساتھ اس کا کیا رشتہ ہے؟ عدالت کے استفسار کے باوجود بازیاب ہونےوالی لڑکی اور تفتیشی افسرکوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پرعدالت نے فوری طورپرڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدراشرف کو طلب کرکے انہیں تفتیشی افسر کےخلاف محکمانہ کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا، عدالت نے تفتیشی افسر سب انسپکٹرمحمد سرور کو توہین عدالت کے تحت دیئے گئے شوکازنوٹس کے جواب سمیت آئندہ تاریخ سماعت پر پیش ہونے کاحکم دیا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کرتے ہوئے بازیاب ہونےوالی لڑکی صوبیہ بی بی کو دارالامان بھجوانے کاحکم دےدیا۔ درخواست گزارمحمداشرف کے وکیل نے موقف اختیارکیا تھا کہ اس نے بیٹی صوبیہ کے اغواہونے پرتھانہ چوہنگ میں 7 جنوری 2017 ءکومقدمہ درج کروایا۔ مقدمہ درج کروانے کے باوجود چوہنگ پولیس مغوی لڑکی کو بازیاب نہیں کررہی۔

مزید : لاہور


loading...