تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوادیا گیا

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ...
تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوادیا گیا

  


لاہور ( نامہ نگار خصوصی)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجواتے ہوئے  اینٹی نار کوٹکس فورس کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کا چالان چار جولائی کو پیش کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے چارارب سے زائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگرفتار ملزموں درخواست ضمانت پرجواب طلب کر لیا

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ نے کے روبرو اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزموں عمیر اعظم اور اظہر کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا ، اے این ایف کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو لاہور کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر منشیات فروشی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم کالج و یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات فروخت کرتے تھے جبکہ ملزم منشیات فروشی کرنے کے دھندے میں ملوث پائے گئے ہیں اور ملزمان کے قبضے سے ساڑھے تین سو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے، اے این ایف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے منشیات فروشی کے مقدمہ کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں لہٰذا دونوں ملزموں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے،مجسٹریٹ نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروش کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجواتے ہوئے اینٹی نار کوٹکس فورس کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کا چالان چار جولائی کو پیش کیا جائے.

مزید : لاہور


loading...