ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے درج مقدمات کا چار جولائی تک چالان پیش کرنے کاحکم

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے درج مقدمات کا چار جولائی تک چالان ...
ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے درج مقدمات کا چار جولائی تک چالان پیش کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کا ایس ایچ او گوالمنڈی کو چار جولائی تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے چارارب سے زائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پرگرفتار ملزموں درخواست ضمانت پرجواب طلب کر لیا

جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی اور رضوان حنیف شیخ کی عدالت میں ملزم امیر بالاج ٹیپو کو جیل کی خصوصی وین میں کیمپ جیل سے لا کر کچہری میں پیش کیا گیا، ملزم کی پیشی کے وقت احاطہ کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، ملزم کے خلاف حامد کی درخواست پر سال دو ہزار تیرہ سے باسط منیر کو قتل کروانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ محمد عمران اجمل خان کی درخواست پر ملزم امیر بالاج سمیت دیگر کے خلاف اقدام قتل اور گوگی بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں درج ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے مقدمہ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں لہٰذا مقدمات کے چالان پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار جولائی تک توسیع کرتے ہوئے گوگی بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے اور قتل کے مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے ایس ایچ او گوالمنڈی کو مقدمات کے چالان چار جولائی تک پیش کرنے کا حکم دے دیا.

مزید :

لاہور -