کیو موبائل کے نئے Noir A1 کی پری بکنگ پر خصوصی انعامات جیتنے کا شاندار موقع

کیو موبائل کے نئے Noir A1 کی پری بکنگ پر خصوصی انعامات جیتنے کا شاندار موقع
کیو موبائل کے نئے Noir A1 کی پری بکنگ پر خصوصی انعامات جیتنے کا شاندار موقع

  


کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون کیو موبائل نے فلیگ شپ Noir A1 متعارف کرواکر ایک بار پھر معیار کی نئی بلندیوں کو چھولیا ہے، جس میں ہے اعلیٰ ترین فوٹو ایکسپیرینس کیلئے 16MP سپر سیلفی کیمرا ہمراہ ایل ای ڈی سیلفی فلیش ، تیز چارجنگ کے لئے 4010mAh بیٹری، تازہ ترین اینڈروئڈ 7.0 Nougat، فون کو 0.2 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ان لاک کرنے والا فرنٹ فنگر پرنٹ سینسر اور بہت سے دیگر ہائی پرفارمنس فیچر۔ یہ A1 خوبصورتی اور طاقت کا حسین امتزاج ہے۔

اس فون کی قیمت 27000 روپے ہے اور فی الحال یہ کیو موبائل کی ویب سائٹ سے بذریعہ پری بکنگ دستیاب ہے۔ پاکستان بھر میں مختلف ایکسپیرینس سنٹروں پر بھی یہ موبائل فون ڈسپلے پر دستیاب ہے۔

پرفیکٹ سیلفی سمارٹ فون Noir A1 کئی ایسے فیچرز سے لیس ہے جو اسے سیلفی کے دیوانوں کا پسندید ترین فون بنادیں گے۔ ایڈوانسڈ 16میگا پکسل سپر سیلفی کیمرے اور 13 میگا پکسل ریئر کیمرے F2.0 ہمراہ SONY IMX258اور 4010mAh سپر بیٹری ہمراہ 18Wڈوئل چارج، یہ موبائل فون خوبصورتی اور طاقت کا امتزاج ہے۔ سپر سکیورٹی کیلئے اس میں فرنٹ فنگر پرنٹ سینسر بھی ہے جو کہ فون کو 0.2 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ان لاک کردیتا ہے اور اس میں اینڈروئڈ کا تازہ ترین ورژن 7.0 Nougatبھی ہے۔ اس فون میں مضبوطی کے بہترین معیار کی حامل دھات استعمال کی گئی ہے اور اتنی طاقتور بیٹری کے ساتھ اس کی صرف 8.3mm موٹائی اسے ایک منفرد اور دلچسپ فون بناتی ہے۔ یہ تمام خوبیاں مناسب قیمت پر بہترین کوالٹی کے متلاشی پاکستانیوں کیلئے QMobile A1 کو بہترین انتخاب بناتی ہیں۔

کیو موبائل پری بکنگ پر خصوصی انعامات پیش کررہا ہے، جیسا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر کے دستخطوں کے ساتھ گیند اور بلا، مفت پاور بینک، سیلفی سٹک اور انفرادی نوعیت کا دیگر سامان۔

QMobile A1بمقابلہ گوگل پکسل، تیز چارجنگ: دیکھئے QMobile A1 الٹرا فاسٹ ٹیکنالوجی نے اپنی تیز ترین چارجنگ سپیڈ کے ساتھ گوگل پکسل کو کیسے شکست سے دوچارکر ڈالا۔

ویڈیو دیکھئےکیلئے یہاں کلک کریں   https://youtu.be/1YRIQeW-UcA یا نیچے دی گئی ویڈیو دیکھئے ۔

جب آپ پاور سیونگ موڈ و ایکسٹریم موڈ آن کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، ویڈیو دیکھئے

QMobile A1 بمقابلہ آئی فون 7پلس،اوپو F1s اور Vivo V5، تیز ترین فنگر پرنٹ سکینر:ویڈیو دیکھئے 

آپ یہ سب حاصل کرسکتے ہیں ایک طاقتور سپر سیلفی اور سپر بیٹری QMobile A1 کے ساتھ۔ پری بکنگ آفر 23 جون 2017ء تک مؤثر ہے۔

کیو موبائل پاکستان کی نئی اور پہلے سے مستحکم مارکیٹوں میں یکساں طور پر مقبول پاکستان کی صف اول کی موبائل کمپنی ہے۔ کیوموبائل ایسی اختراعات پر یقین رکھتی ہے جن کا مقصد اس کے صارفین، پرستاروں اور سٹیک ہولڈرز کو پرجوش و منفرد تجربات سے روشناس کروانا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /اہم خبریں


loading...