فیفاورلڈ کپ 2018: روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے دی 

فیفاورلڈ کپ 2018: روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے دی 
فیفاورلڈ کپ 2018: روس نے مصر کو 1-3 سے شکست دے دی 

  


ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹ بال کے عالمی مقابلے میں میزبان ملک روس نے مصر کو 3-1 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق روس اور مصر کے درمیان فٹبال کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں روس نے دوسرے ہاف میں مسلسل3گول کئے۔روس کی جانب سے احمد فاتح نے 47ویں منٹ میں پہلا  گول ، 59ویں منٹ میں ڈینس  نے دوسرا جبکہ 62ویں میں آرٹم نے تیسرا  گول کر کے مصر کے خلاف واضح برتری حاصل کر لی تاہم  جواب میں مصر کی جانب سے  واحد گول 73ویں منٹ میں محمد صالح کیا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں روس کی مسلسل دوسری فتح نے اسے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے ،اپنے پہلے میچ میں روس نے پہلےسعودی عرب کو 5-0سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ  آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے مصر کا اس میچ میں جیتنا ضروری تھا تاہم شکست کی صورت میں یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔

مزید : کھیل


loading...