آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

لاہور(کامرس رپورٹر ) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد133800کیوسک اور اخرج 169100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد71200 کیوسک اور اخراج71200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد31500کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی آمد 41300کیوسک اور اخراج13500 کیوسک رہی۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1449.02 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.254 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.10 فٹ،منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.834 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، چشمہ بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید : کامرس


loading...