جب بولو، اچھا بولو ورنہ مت بولو،نادیہ حسین کا ٹوئٹ

جب بولو، اچھا بولو ورنہ مت بولو،نادیہ حسین کا ٹوئٹ
جب بولو، اچھا بولو ورنہ مت بولو،نادیہ حسین کا ٹوئٹ

  


لاہور (شوبز ڈیسک) ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں لوگ صبح بیدار ہوتے ہی ٓسب سے پہلے اپنا سمارٹ فون چیک کرتے ہیں۔ ہماری زندگی انٹرنیٹ اور ایپلی کیشنز کی دنیا میں اس قدر چھوٹی ہو کر رہ گئی ہے کہ جب انٹرنیٹ نہ ہو تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا کیا جائے۔ نادیہ حسین پاکستان کی ورسٹائل ماڈلز میں سے ایک ہیں جنہوں نے نفرت پھیلانے والوں کو ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’جب بولو، اچھا بولو ورنہ مت بولو!!!!!! سکول یا گھر میں یہ سبق کبھی پڑھایا ہے ۔

’چڑیل، جادوگرنی، کوجی، کوجا، بھوتنی تم خود، تیرا باپ، تیری ماں، تیری بہن، تیرا بھائی، تیرا پورا خاندان!!! کسی اور کو گالی دینے سے پہلے اپنی شکل دیکھو گٹر کے سانپ; جس گند میں رہتے ہوں وہ ہی بولتے ہو!!! تم جانتے ہو کہ تم کون ہو!!! اور ہاں، میں تم سے بات کر رہی ہوں، احمقوں!!!میں تم جیسے خوفناک اور نفرت کرنے والے افراد کی صورت میں اپنے فالوورز میں اضافہ نہیں کرنا چاہتی!!! اگر تمہیں پسند نہیں تو اپنا منہ بند رکھو یا پھر ان فالو کر دو!!! نہیں تو تم لوگوں کو بلاک کر کے مجھے بہت زیادہ خوشی ہو گی!!!‘‘

مزید : کلچر


loading...