مزید 10سال فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے‘ میرا

مزید 10سال فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے‘ میرا
مزید 10سال فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے‘ میرا

  


لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ابھی میرا کریئر ختم نہیں ہوا بلکہ مزید 10سال تک فلموں میں کام کرنے کی خواہش ہے ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عنقریب ڈرامہ سیریل ’’ناگن ‘‘ کے رائٹر افتخار عفی کی فلم میں کام کریں گے جس کا سکرپٹ 90فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکاہے ۔فلم میں میرا کردار اس نوعیت کا ہو گا کہ لوگ ہمیشہ اس کو یاد رکھیں گے۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ فنکار ہمیشہ فنکار ہی رہتا ہے ،مجھے علم ہے کہ بہت سی اداکارائیں میری کامیابیوں سے حسد کرتی ہیں مگر مجھے ان کی پرواہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں مزید دس سال فلم انڈسٹری کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...