گلوکار عامر سمیع کی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’’بلڈ ڈونرز کلب ‘‘کا قیام

گلوکار عامر سمیع کی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام’’بلڈ ڈونرز کلب ‘‘کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عامر سمیع خان کی فلاحی تنظیم سمائل فار لائف ویلفئیر فاؤٓنڈیشن کے زیر اہتمام ’’بلڈ ڈونرز کلب‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ویسٹ وڈ کالونی میں تنظیم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ’’بلڈ ڈونرز کلب‘‘ کے لیئے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور ایک ہزار سے زائد موجودہ بلڈ ڈونرز کی لسٹ شئیر کی گئی۔محبوب حیدر نے اجلاس میں بتایاکہ ایک ہزار ڈونرز پنجاب کے مختلف شہروں میں موجود ہیں ۔
جو بلڈ ڈونیٹ کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہوں گے ان کی اس لسٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوا کرے گا انہوں نے بتایاکہ’’بلڈ ڈونرزکلب‘‘ کا باقاعدہ ایک سافٹ وئیر بھی تیار کیا جائیگا جس میں ان ڈونرز کی تفصیلات اور ایک دفعہ بلڈ دینے کے بعد دوبارہ ایکٹیویشن کی تفصیلات بھی ہوں گی یہ بلڈ ڈونرز کسی بھی ضرورت مند کو پنجاب کے کسی بھی شہرمیں فوراً بلڈ مہیا کریں گے۔عامر سمیع خان نے کہاکہ اس ’’بلڈ ڈونرزکلب‘‘ کا باقاعدہ افتتاح جلد مقامی ہوٹل میں کیا جائیگا جس میں ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ممبران،عہدیداران ،ڈونرز اور میڈیا کے افراد شریک ہوں گے اور اس موقع پر اس کے سافٹ وئیر کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -