شریف فیملی نے عدالت سے فرار کیلئے آسان راستہ تلاش کرلیا ہے،تمکین آفتاب

شریف فیملی نے عدالت سے فرار کیلئے آسان راستہ تلاش کرلیا ہے،تمکین آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری امیدوار صوبائی اسمبلی تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف فیملی نے عدالت سے فرار کیلئے آسان راستہ تلاش کیا ہے۔کیس کے آخری وقت پر ملک سے فرار ہونا سوالات کو جنم دے رہا ہے۔80پیشیوں کا واویلہ کرنے والے بہادر بنیں اور واپس آکر اپنے کیسزز کا سامنا کریں ۔الیکشن سے قبل ہر صورت اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے پوری قوم کی نگاہیں عدالت کے فیصلے کی جانب ہیں۔اگر شریف فیملی کا احتساب نہ ہوا تو قوم میں شک و شہبات پیدا ہونگے۔انہوں نے مزید کہا تیس سال تک قومی خزانے کو لوٹنے والے ہمدردی کی نام پر ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔اگر پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی کرپٹ خاندان کا احتساب شروع ہوا تو ہے تو اس کو اپنے انجام تک پہنچانا چاہیے ۔پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کے گھر جاتے ہی ان کی کارکردگی کو پول کھول گیا ہے۔
آئنہ الیکشن میں عوام کو اپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کرنا ہو تاکہ ملک دوبارہ ان چور ڈاکوں کے ہاتھوں میں چلا جائے۔