پی ٹی آئی اقتدارمیں آکرملک میں خوشحالی کا دور لائے گی،مہر واجد

پی ٹی آئی اقتدارمیں آکرملک میں خوشحالی کا دور لائے گی،مہر واجد

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں اقتدارمیں آکرملک بھر میں خوشحالی کا دور لائے گی کرپشن اور کرپٹ عناصر کی لوٹ مار نے ملکی بنیادوں کوہلاکرر کھ دیا ہے جب تک ملک میں ہونے والی45ارب روپے کی سالانہ کرپشن کی روک تھام کے لیے عملاً اقدامات نہیں کر لیے جاتے تب تک نہ عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے اور نہ ہی ملک ترقی کی منازل طے کرسکتاہے۔پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کے ساتھ انتخابی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہر واجد عظیم کا کہنا تھاکہ (ن) لیگ کی کرپشن نے ملک بھر کے تمام اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ نااہل اور بدعنوان افراد کو قومی اداروں میں اہم عہدوں پر تعینات کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر سے ملکی دوت واپس لیکر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...