جو پارٹی میں منصفانہ ٹکٹیں تقسیم نہ کرسکا وہ سیاست کیا کرے گا ،زمرد یاسمین

جو پارٹی میں منصفانہ ٹکٹیں تقسیم نہ کرسکا وہ سیاست کیا کرے گا ،زمرد یاسمین

لاہور( سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ جو شخص پارٹی میں منصفانہ انداز میں ٹکٹیں تقسیم نہ کرسکے وہ سیاست کیا کرے گا ، عمران خان کی اپنی جماعت کے کارکنان ہی ان کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں ، کارکنوں کے احتجاج کی وجہ سے عمران خان گھر میں محصور ہوگئے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف دھرنے ان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہیں، عمران خان سیاست میں ناکام ہوگئے ، عمران خان کی ناکامی کاہر طرف چرچا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کر تا رہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کا دھڑن تختہ ہوگیا ہے۔ عمران خان کے جلسے ناکام ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ابعمران خان پارٹی کو تقسیم کرنے کا سبب بن گئے ہیں ، عمران خان نے قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کرکے اے ٹی ایم مشینوں کو انتخابی ٹکٹ جاری کئے

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...