اوپن یونیورسٹی کے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات 22 جون کوہوں گے

اوپن یونیورسٹی کے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات 22 جون ...

لاہور(سٹی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 15 مئی کو منعقد ہونے والے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر پورے ملک میں ملتوی کر دیئے تھے، اب یہ امتحان 22 جون کو منعقد ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ رول نمبر سلپ طلباء کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی یونیورسٹی کے مجموعی نظام بالخصوص طلباء سے وابستہ امور اور ڈیلوری نظام میں بہت بہتری لاچکے ہیں ٗملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلباء و طالبات کوکتابوں کی ترسیل سے امتحانات اور نتائج تک پھیلے ہوئے پورے تدریسی دورانیہ میں پیش آنے والے تمام امور کی فوری اطلاع دینے کیلئے ایس ایم ایس اورکمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام شروع کیا گیا ہے۔ کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام سے طلباء گھر بیٹھے اپنا داخلہ ہونے کی تصدیق ٗ کتابوں کی ترسیل کے بارے میں معلومات اور اسناد اور ڈگریوں کی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں طلباء کو مطلوبہ معلومات تک آسان رسائی کیلئے اورطلباء کے سوالات و مسائل کے حل کیلئے ’’آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے جس سے طلباء کو آن لائن اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت حاصل ہو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...