پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن (آج) منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن (آج) منایا جائے گا

لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن (آج) بدھ کو منایا جائے گا جس کا مقصد تارکین وطن کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال 20 جون کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 2000ء میں ہوئی۔ پاکستان اپنی تخلیق کے پہلے دن سے آج تک مہاجرین کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ 1947ء میں لاکھوں مسلمان ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہوئے۔ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں 4کروڑ37 لاکھ لوگ تارکین وطن کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ مزید 2کروڑ 75لاکھ افراد اپنے ہی ممالک میں بے سروسامانی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...