مسلمان عدم اتفاق کی وجہ سے مصائب ومشکلات کا شکار ہیں،حافظ محمد طیب

مسلمان عدم اتفاق کی وجہ سے مصائب ومشکلات کا شکار ہیں،حافظ محمد طیب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) عید الفطر اتحاد ،اخوت ومحبت اور یگانگت کا پیغام دیتی ہے۔شام،عراق،کشمیر ،فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جاررہا ہے۔ پوری دنیا میں مسلمان عدم اتفاق کی وجہ سے مصائب ومشکلات کا شکار ہیں۔امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا واحد حل عالم اسلام کے اتحاد میں ہے۔ہماری ایمانی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان بے قصور اور مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے آواز بلند کریں جو ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں۔یہ بات مرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد طیب قاسمی نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتوں نے ہمارے درمیان مسلکی ،علاقائی اور لسانی بنیادوں پر نفرتوں کے ایسے بیج بوئے ہیں جس سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی کو اسلام کے ساتھ جوڑ کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے باطل قوتیں دن رات سازشیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستان اور فلسطین میں اسرائیلی درندوں نے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...