سیاست کو کاروباربنانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،آصف اشرف

سیاست کو کاروباربنانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،آصف اشرف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تحریک لبیک یارسول ﷺلبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی نے اپنی رہائش گاہ ’’سرائے سرور‘‘میں عیدملن کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکارکنان کے ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہ کرنے والے قوم کے ساتھ کیا انصاف کر پائیں گے۔مداری، بیوپاری اور کھلاڑی سیاستدان پھر ایک بار قوم کی قسمت سے کھیلنا چاہتے ہیں ۔ سیاست کو کاروباربنانے والوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔قوم کی خون پسینے کی کمائی کو ہڑپ کرکے قرض معاف کروانے والوں نے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے۔عوامی مسائل کے حل کی صلاحیتوں سے بے بہرہ قیادت نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کردیا ہے۔حالیہ الیکشن ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہیں۔پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے توپ کے نشان پر مہر لگا کر تحریک لبیک اسلام کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔اس مو قع پرتحریک لبیک اسلام این اے 85کے امیدوارحاجی محمد اکبر آرائیں اورپی پی 66کے امیدوار حاجی لیاقت مانگٹ،ذوالقرنین گوندل،حاجی محمد نذر،محمد ناصرایڈوکیٹ،مولانا محمد یوسف علوی،تبسم افتخار بھٹی،محمد افضل مغل ودیگر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...