سیمونا ہالپ ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی

سیمونا ہالپ ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے کہا ہے کہ رواں برس شیڈول ایسٹبورن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی، وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔ 26 سالہ ہالپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں ایسٹبورن ٹورنامنٹ کا شرکت کا فیصلہ کیا تاکہ بھرپور انداز سے سال کا تیسرا گرینڈ سلام کھیل سکوں۔انہوں نے کہاکہ ومبلڈن اوپن کیلئے ایسٹبورن کاایونٹ بہت سود مند رہے گاجس سے مزید پریکٹس کابھی موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ 22 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔ وہ ایونٹ میں عالمی نمبر دو ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور برطانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی جوہانا کونتا کو جوائن کریں گی۔