الیکزینڈرا نے ریکواورایشلے بارٹی نے نوٹنگھم اوپن جیت لیا

الیکزینڈرا نے ریکواورایشلے بارٹی نے نوٹنگھم اوپن جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوٹنگھم،ایمسٹرڈیم (اے پی پی) سربیاکی نامور ٹینس سٹار الیکزینڈرا کرونک نے ریکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بیلجیئم کی کرسٹن فلپکینز کو مات دی ۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹینس سٹار ایشلے بارٹے نے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں میزبان کھلاڑی جوہانا کونٹا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ایشلے بارٹے نے سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کی جوہانا کونٹا کو 6-3، 3-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔