قصور : جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت 33ملزم گرفتار

قصور : جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن ، اشتہاریوں سمیت 33ملزم گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)عیدالفطر کے ایام کے دوران بھی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہا،10مجرمان اشتہاریوں سمیت33ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد ،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے عیدالفطر کے ایام کے دوران بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھامجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10مجرمان کو حراست میں لیا گیا گرفتارمیں 3اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 6ملزمان کے قبضہ سے 2رائفل اور 4پسٹل برآمد کیے گئے، منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس اور200لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمدکی، تین جوئے کے اڈوں پر ریڈ کرتے ہوئے 10ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کی۔

مزید : علاقائی


loading...