غیرت کے نام پر قتل ہونے والی رمشا کی نعش ورثا کے حوالے

غیرت کے نام پر قتل ہونے والی رمشا کی نعش ورثا کے حوالے

لاہور(خبرنگار) ہربنس پورہ کے علاقہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 18 سالہ رمشا کی نعش پولیس نے گزشتہ روز پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس نے جواں سالہ رمشا کے قتل میں مقتولہ کے بھائی عبدالرحمن اور والد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ جواں سالہ رمشا کو اس کے بھائی عبدالرحمن نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر دو روز قبل ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں گرفتار صفدر اور اس کا بیٹا عبدالرحمن قتل میں ملوث ہیں اور باپ بیٹے نے ہم مشورہ ہو کر رمشا کو قتل کیا۔ قتل ہونے والی رمشا کو گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار باپ بیٹے کے خلاف پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...