ٹریفک قوانین پر عمل کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے، اعجاز احمد

ٹریفک قوانین پر عمل کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے، اعجاز احمد

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے عید کا دن ایس او ایس ولیج سکول کے بچوں کے ساتھ گزارا،سٹی ٹریفک پولیس کے افسران ، اٹلس ہنڈا کے عثمان اور ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی ٹی او نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ایس او ایس سکول کے بچوں اور سٹاف میں تحائف، قیمتی سالز، پھول اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔ رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں سٹرک پر دوران سفر ٹریفک قوانین پر عمل کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں سب سے زیادہ اموات ٹریفک حادثات میں ہوتی ہیں جس کو روکنے میں جہاں سٹی ٹریفک پولیس اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے وہاں شہریوں کو بھی احساسِ ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنے اور دوسرے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا چاہئے۔ایس او ایس ولیج کی انتظامیہ نے سی ٹی او لاہور ، اٹلس ہنڈا اور روڈ سیفٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس او ایس ولیج میں مقیم بچوں کے ساتھ عید کے روز وقت گزارنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

مزید : علاقائی


loading...