ڈولفن سکواڈ نے سنگین جرائم میں ملوث 2ڈاکوؤں کو واردات کے دوران گرفتار کر لیا
لا ہو(کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ کا پولیس ایمرجنسی 15کی کال پر فوری ایکشن ،مختلف سنگین جرائم میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ، شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی رقم اورموبائل فونز برآمد ۔ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ ندیم کھوکھر نے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ نے پولیس ایمرجنسی 15کی کال پرریسپانس کرتے ہوئے سبزہ زار شاہ فرید چوک کے قریب واردات کرتے ہوئے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے سبزہ زار کے علاقہ میں گن پوائنٹ پردو وارداتیں کیں جن کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈولفن سکواڈ نے فوری ریسپانس کیا اور راستے میں تیسری واردات کے دوران دونوں ڈاکوؤں عدیل اور عابد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے9970روپے ،چھینے گئے 5موبائل فونز،ایک لوڈڈ پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے خلاف قبل ازیں شہر بھر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی،راہزنی، روڈ رابری و سنیچنگ کے 100مقدمات درج ہیں،ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے سبزہ زار پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈنے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری بلاخوف و خطر اپنے ساتھ ہونے والی کسی بھی واردات کی اطلاع پولیس ایمرجنسی 15پر دیں تاکہ ان کی شکایات پر فی الفور کارروائی کی جاسکے،شہریوں کو کرائم فری معاشرہ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔