بھارت ،کھانا دینے میں دیر پر جھگڑ ا، خاتون نے شوہر قتل کردیا

بھارت ،کھانا دینے میں دیر پر جھگڑ ا، خاتون نے شوہر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں کھانا دینے میں دیر پر جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سر میں ڈنڈا مار کر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے گاؤں راننگ پار کے رہائشی 45 سالہ جگدیش جھالا نے اپنی بیوی شانتا جھالا سے کھانا مانگا تو بیوی نے جواب دیا کہ کھانے میں تھوڑی دیر ہے جس پر جگدیش مشتعل ہوگیا اور بیوی سے جھگڑا شروع کردیا۔ جھگڑے کے دوران شانتا جھالا نے موسل اٹھا کر اتنے زور سے جگدیش کے سر پر مارا کہ اس کی کھوپڑی چٹخ گئی اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے جگدیش کے 19سالہ بیٹے کی درخواست پر شانتا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق جگدیش شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا اور میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
شوہرقتل

مزید :

علاقائی -