جماعت اسلامی کی سیاست خدمت سے عبارت ہے،لئیق خان

جماعت اسلامی کی سیاست خدمت سے عبارت ہے،لئیق خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنما اور متحدہ مجلس عمل کے حلقہ این اے 251سے امیدوار لئیق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی سیاست خدمت سے عبارت ہے ۔دینی جماعتوں کا اتحاد آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک میں اسلامی ،فلاحی اورعا دلانہ نظام کی بنیاد رکھے گا ۔کراچی کے عوام ٹھپہ مافیا سے آزاد ہوچکے ہیں اور اس مرتبہ اہل امیدواروں کو کامیاب بنا کر ایوان میں بھیجیں گے ۔ منگل کو علاقہ معززین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے لئیق خان نے کہا کہ دینی جماعتوں کا اتحاد ملک کے لیے نیک شگون ہے ۔دینی جماعتوں کی قیادت کرپشن سے پاک ہے ۔متحدہ مجلس عمل کے تمام امیدوار صادق اور امین کی شرط پر پورا اترتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے خیبر تک ایم ایم اے حیرت انگیز نتائج دے گی اور ملک سے ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرے گی ۔لئیق خان نے کہا کہ کراچی کے امن کے لیے جماعت اسلامی کے سیکڑوں کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے ۔ان شہدا کے باعث آج کراچی کو ٹارگٹ کلرز ،بھتہ اور ٹھپہ مافیا سے نجات ملی ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔تین دہائیوں سے شہر کو یرغمال بنانے والوں کا احتساب عوام اپنے ووٹوں کے ذریعہ کریں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...