آزادانہ انتخاب ہوئے تو ہمارا کوئی مدمقابل نہیں ،محمد حسین

آزادانہ انتخاب ہوئے تو ہمارا کوئی مدمقابل نہیں ،محمد حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد حسین خان نے کہا ہے کہ اگرہمیں آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے دیا گیا تو تو کراچی میں ہمارا کوئی مدمقابل نہیں ہے ۔منگل کو حلقہ این اے 245سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام تباہ حالی کا شکار ہے ۔ہماری حکومت بنی تو بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔پارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا وہ الیکشن میں حصہ لے گا ۔محمد حسین نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا تو ہمارا کراچی میں کوئی مدمقابل نہیں ہے ۔

Ba

مزید : علاقائی


loading...