انڈونیشیا، 80افرادکولے جانے وا لی کشتی ڈوب گئی ایک شخص ہلاک ،درجنوں لاپتہ

انڈونیشیا، 80افرادکولے جانے وا لی کشتی ڈوب گئی ایک شخص ہلاک ،درجنوں لاپتہ

جکارتا(آن لائن)انڈونیشیامیں 80افرادکولے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے کم ازکم ایک شخص ہلاک اوردرجنوں لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی دارالحکومت جکارتاسے 1300کلومیٹر (800میل)شمال مغرب میں واقع صوبہ شمالی سماٹرامیں جھیل توبہ میں ڈوبی ،ادارے کے ترجمان سوپوٹوپروونیوگروہونے کہاکہ6 مسافروں کوبچالیاگیاہے لیکن ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔ حکام نے امدادی کارروائیوں کیلئے کشتیاں روانہ کردی ہیں اورتلاش کاعمل جاری ہے ،لیکن خراب موسم آپریشن میں آڑھے آرہاہے۔واضح رہے کہ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیامیں چند روز سے اسلامی تہوارمنایاجارہاہے اورلاکھوں لوگ تہواروں کے دوران تعطیلات پرجاتے ہیں ،جھیل توبامعروف سیاحتی مقام ہے۔

مزید : علاقائی


loading...