اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو گھروں میں داخلے سے پہلے کپڑے اتارنے کا حکم

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو گھروں میں داخلے سے پہلے کپڑے اتارنے کا حکم

الخلیل (این این آئی)قابض صہیونی فوج نے انتہائی شرمناک اقدام کے طورپر فلسطینی شہریوں کی نام نہاد تلاشی کی آڑ میں انہیں گھروں میں داخل ہونے سے قبل اپنے کپڑے اتارنے کے احکامات دے دیئے۔اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کالونی میں بسنے والے تمام فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپسی کے وقت اپنے کپڑے اتار کر گھر کے باہر رکھیں۔فلسطینی سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ نے بتایا کہ تل ارمیدہ میں متعین اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ کئی روز سے فلسطینی شہریوں کیساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ قابض فوج فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں میں داخل ہونے سے قبل کپڑے اتار کر تلاشی دلوانے پرمجبور کرتی اور انہیں عریاں گھروں میں داخل ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج

مزید : علاقائی


loading...