عمران خان نیازی اینڈ کمپنی نے سینیٹ الیکشن اور نگران وزیر اعظم کے انتخابات پر بولی لگائی : امیر مقام

عمران خان نیازی اینڈ کمپنی نے سینیٹ الیکشن اور نگران وزیر اعظم کے انتخابات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار) وزیر اعظم کے سابق مشیراور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام نے پورن چاگم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو قرضوں تلے دبادیا ہے عمران نیازی اینڈ کمپنی نے سینٹ الیکشن اور نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر بولی لگائی جس کے خلاف ہم نے اواز اٹھایاچند کلومیٹر کے ایکسپریس وے پر سواتی عوام کو دھوکہ دیا گیا حالانکہ سوات ایکسپریس وے کا نام ونشان تک موجود نہیں اس مرتبہ صوبے کے عوام ان بے نام تبدیلی کے دعویداروں کو مسترد کرینگے اور مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریگی انہوں نے کہا کہ اگر ائندہ الیکشن میں ہمیں موقع ملاتو ہم ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے ڈیموں کو بنائینگے جس سے ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبہ کو سستی بجلی ملے گی سوات ایکسپریس وے کے نام پر بھی عوام کو دھوکہ دیا گیا ہمارا کسی کیساتھ ذاتی اختلافات نہیں بلکہ ہم صوبے کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کیلئے کارکنان تیاریا شروع کریں جیت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی کیونکہ ہم نے عوام کی مسائل حل کرنے کا تہیہ کرکھاہے اور کسی صورت صوبے کے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے کنونشن سے سابق ایم پی اے فضل اللہ پیر محمد خان اور سابق ناظم محمد علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شانگلہ کے عوام کیلئے ہمارے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہم نے ہی شانگلہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ائندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک سمیت ضلع شانگلہ میں کلین سویپ کریگی اور انجنیئر امیر مقام صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوگا جس سے صوبہ کے مسائل حل ہوجائینگے کیونکہ پورے صوبے میں اس وقت اس جیسا قابل اور محنتی لیڈر موجود نہیں جو عوام کے مسائل حل کریں لہٰذا آئند ہ الیکشن میں عوام انجنیئر امیر مقام کی حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔

مزید :

علاقائی -