ڈیرہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)نامعلوم ملزمان نے پنیالہ میں فائرنگ کرکے 29سالہ نوجوان کوقتل کردیا ‘نواب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کی حدود میں پل طوئے پانی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 29سالہ محمد اعجاز ولد عبدالغفورسکنہ پنیالہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ نواب پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...