مخالفین نے سکھر کو کچھ دیا ، کوٗی ثابت کرے تو سیاست چھوڑ دونگا: خورشیدشاہ

مخالفین نے سکھر کو کچھ دیا ، کوٗی ثابت کرے تو سیاست چھوڑ دونگا: خورشیدشاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر( آن لائن ) سابق اپوزیشن لیڈر اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپنی پگڑی کو اتار کر کسی دوسرے کے سر پر رکھنا سیاست نہیں کہلاتی ، اس لئے ہم نے بلاول بھٹو کو طاقت بنانے کیلئے قوم سے رجوع کیا ہے ، پیپلز پارٹی کو ملک کے مزدور اور نوجوان کیلئے اقتدار چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سکھر میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج کے کنونشن میں شریک ہر نوجوان سیاست کو اچھی طرح سمجھتا ہے سیاست میں ہی ملک کی ترقی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے لیکن آج کل اپنی پگڑی اتار کر کسی دوسرے کے سر پر رکھنا سیاست نہیں کہلاتی ہے حالانکہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ خدا کی قسم مجھے اپنے لئے اقتدار نہیں چاہیے اور پیپلز پارٹی کو آج بھی اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے مزدور اور نوجوان کیلئے اقتدار چاہیے انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ آج ہم اس خوفناک صورتحال سے نکلتے جارہے ہیں جو کہ پہلے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے بلاول بھٹو کو طاقت بنانے کیلئے قوم سے رجوع کیا ہے اب قوم نے بلاول بھٹو جیسی پڑھی لکھی قیادت کا ساتھ دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے سکھر کو کچھ بھی نہیں دیا ہے اور اگر کوئی کچھ دینا ثابت بھی کرے تو سیاست چھوڑ دونگا ،لیکن پیپلز پارٹی نے سکھر کو بائی پاس دیا جس پر نواز شریف رکاوٹ بنے رہے تھے حالانکہ سکھر بائی پاس نہ بنتا تو پھر لوگوں کو کشتیوں پر آنا پڑتا ۔

مزید :

صفحہ آخر -