موبائل فور جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ،اسحاق ڈار نیب پیش نہ ہوئے

موبائل فور جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ،اسحاق ڈار نیب پیش نہ ہوئے

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار فور جی موبائل سروس کے مبینہ غیرقانونی ٹھیکہ سے متعلق انکوائری میں طلبی کے با و جود پیش نہیں ہوئے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن ان کی منسٹرز انکلیو کی رہائشگاہ پر بھجوایا گیا،سمن میں کہا گیا اسحاق ڈار پر اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، فور جی موبائل سروس کے غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق تفتیش کرنا ہے، منگل کو ہی نیب راولپنڈی کے دفتر میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں تاہم اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کی وجہ سے خود نہ ہی ان کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش ہوا۔ نیب تفتیشی ٹیم سابق وزیر خزانہ کا راہ دیکھتی رہی۔یاد رہے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت بھی جاری ہے جس میں سابق وززیر خزانہ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...