مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر گورنرسندھ کا اظہار افسوس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر نے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مظفر احمد ہاشمی ایک سنجیدہ، نرم گو ،زیرک اور با صلاحیت سیاستدان تھے ،1985 ء اور1993 ء کی قومی اسمبلی میں قانون سازی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ، ان کے انتقال سے قوم ایک اچھے ، ایماندار اور وژنری سیاستدان سے محروم ہو گئی ہے لیکن ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...