طلال اور فواد چودھری ٹی وی پروگرام میں الجھ پڑے،نازیبا الفاظ کا استعمال

طلال اور فواد چودھری ٹی وی پروگرام میں الجھ پڑے،نازیبا الفاظ کا استعمال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان دونوں رہنماؤں کو روکتے رہے تاہم وہ نہیں رکے۔ پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی طرف سے نازیبا الفاظ کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اپنے سیاسی قائدین کی وجہ سے یہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں تاہم سیاست دانوں کو ایک دوسرے کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

رہنما الجھ پڑے

مزید : صفحہ آخر


loading...