عمران خان نے جو بیج بویا تھا اب کاٹنے کا وقت آ گیا ،عابد شیر

عمران خان نے جو بیج بویا تھا اب کاٹنے کا وقت آ گیا ،عابد شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وفاقی وزیر عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین عوامی عدالت میں ہمارا مقابلہ کریں‘ عدالتوں میں ہمارے خلاف من گھڑت اعتراضات لگا کر ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے‘عمران خان نے گذشتہ پانچ سالوں میں جو بیج بویا تھا اب کاٹنے کا وقت آ گیا ہے‘ جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔ نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 108 سے اپنے اور امیدوار پی پی 112 میاں طاہر جمیل کاعذات منظور ہونے کے بعد انتخابی مہم کے سلسلہ میں کشمیر ہاؤس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی امیدوار میاں طاہرجمیل ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ حاجی خالد محمود صدیقی‘ وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب چوہدری ارشد گجر‘ چوہدری عمران شیرعلی‘ ملک شہزاد‘سرفراز نومی‘ شاہد گھمن‘ میاں سرور‘ ناصر بٹ‘ محمد نوید‘ ملک شاہد علی کے علاوہ کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 25جولائی کو پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ اقتدار میں آئے گی کیونکہ مسلم کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔
عابد شیر

مزید :

صفحہ آخر -