امریکہ میں صرف 13.9 فیصد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں ،سرکاری رپورٹ
واشنگٹن(آن لائن)امریکی آبادی کا صرف 13.9 فیصدافرادسگریٹ نوشی کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی حکومتی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ امریکہ میں سگریٹ نوشی کی شرح ریکارڈکم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ امراض کے کنٹرول و روک تھام سے متعلق قومی مرکزکیلئے امریکی مراکزکے صحت سے متعلق اعدادوشمارمیں 2017ء4 میں سگریٹ نوشی کرنیو الے نوجوانوں کاحوالہ دیاگیاہے۔ سی ڈی سی کی گزشتہ رپورٹ میں 2016 ء4 کے اعدادوشمارکے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ 15.5فیصدنوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ نصف صدی قبل امریکہ میں 40فیصدسے زائدنوجوان سگریٹ نوشی کرتے تھے ،کئی دہائیوں سے صحت سے متعلق وارننگزکی وجہ سے عوام میں آگاہی پیداہوئی ہے کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں اوردیگراعضاء4 میں کینسرکاباعث بنتاہے۔