الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آر اوز کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں کی سماعت کا پہلا روز،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 21 جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس پی رہنما وسیم آفتاب،پی پی رہنما قادر پٹیل اور دیگر کی اپیلوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو 21 جون کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔ آر او نے اپیلیٹ بنچ میں موقف اختیار کیا کہ وسیم افتاب کے کاغذات نامزدگی میں حلف نامہ تاخیر سے جمع کرایا گیا تھا۔ وسیم آفتاب کے وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی دانستہ غلطی نہیں ہے ہم نے حلف نامہ بروقت جمع کرایا تھا۔ریٹرننگ آفیسر نے خود ہدایت کی تھی کہ دستاویزات اسکروٹنی کے موقع پر جمع کرائے جائیں۔پیپلز پارٹی رہنما قادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی کی بحالی کے لئے درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے

مزید : صفحہ آخر


loading...