چوہدری نثار نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا لیڈر تسلیم کیا ،پرویز رشید

چوہدری نثار نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا لیڈر تسلیم کیا ،پرویز رشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا لیڈر تسلیم کیا ہے۔ چوہدری نثار نے ہمیشہ پارٹی کارکن کو حیثیت سے کام کیا۔ مسلم لیگ ن کے لئے امتحان کا وقت ہے ہر بار چوہدری نثار نے ایسا ہی رویہ اختیار کیا ہے ایسے نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے؟۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ نواز شریف کولیڈر تسلیم کیا اور ایک پارٹی کارکن کی حیثیت سے ن لیگ کے لئے کام کیا۔ چوہدری نثار گرم ہوا کے پرندے نہیں ہیں۔ چوہدری الیکشن ٹکٹ کے حصول کے لئے لیا جانے والا انٹر ویو کا بہانہ بناتے ہوئے حالانکہ شہباز شریف نے خود کو انٹر ویو کے لئے پیش کیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر سخت وقت آتا ہے تو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو الفاظ چوہدری نثار استعمال کیا ہے اس سے اندازہ لگا سکتا ہے۔ہمیں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے جو کچھ ان کے پاس ہیں بتا دیں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سختی برداشت نہیں کر سکتے ۔ سختی کا زمانہ آتا ہے تو حیلے بہانے کرتے ہیں چوہدری نثار کو اگر ووٹ ملے تو صرف پی ٹی آئی کے ملیں گے۔

پرویز رشید

مزید : صفحہ اول


loading...