پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل وزراء کے محکموں میں ردوبدل
لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کی نگران کابینہ کے وزراء کے محکموں میں ردوبدل کرنے اوراضافی چارج دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردےئے گئے ۔سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (کیبنٹ ونگ) نے وزراء کے محکموں کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن جاری کردےئے ہیں،جس کے مطابق نگران صوبائی وزیر صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری اورمعدنیات ومعدنی ترقی انجم نثارکو محکمہ زکوۃ و عشر ،نگران صوبائی وزیرتوانا ئی ، بلد یا ت و شہری ترقی اورآبپاشی ظفرمحمودکوڈیزاسٹر مینجمنٹ ،نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض کو محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اورماہی پرو ر ی ،نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید کو سپورٹس اور پبلک پراسکیوشن کے محکموں کے اضافی چارج دیدیئے گئے جبکہ نگران صوبائی وزیر چو ہد ری فیصل مشتاق کو انسانی حقوق واقلیتی امور،بہبود آبادی اور سماجی بہبود وبیت المال کے قلمدان سونپ دےئے گئے ہیں ۔ہائر ایجو کیشن ، سکو ل ایجوکیشن،سپیشل ایجوکیشن،لٹریسی ونان فارمل اینڈ بیسک ایجوکیشن کے محکمے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس رہیں گے۔
نگران کابینہ