کلثوم نوازکو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پررکھنے کا فیصلہ
لندن (این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی ہے، مریضہ کا ایک بارپھر جائزہ لیا جائے گا لیکن وینٹی لیٹر ہٹانے کا کوئی وقت نہیں دے سکتے،ڈاکٹرز کی بریفنگ۔نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اْن کی والدہ کلثوم نواز غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے عوام بس دعا کریں۔ڈاکٹرز نے کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے گزشتہ روز بھی نواز شریف کو بریفنگ دی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی ہے، کلثوم نواز کا ایک بارپھر جائزہ لیا جائے گا لیکن کوئی وقت نہیں دے سکتے۔
کلثوم نواز