آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل، احد چیمہ اور شاہد شفیق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل، احد چیمہ اور شاہد شفیق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور( خبر نگار) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ اور بسم اللہ کنسٹریشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا،16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کرائے لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔نیب حکام نے بتایا کہ احد چیمہ نے 14 ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ لاہور کاسا کمپنی کو دیا، کاسا اور بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکر اور چائنا گروپ کا جوائنٹ وینچر ہے، کمپنیوں کو 15 ارب روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے، کمپنیوں کی نااہلی سے حکومت کو 64 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا،بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ملکیت ہے۔احتساب عدالت نے نیب کے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ اور شاہد شفیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...