سیاسی و سماجی کارکن آسیہ علی خان کا غیرت کے نام پر قتل،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

سیاسی و سماجی کارکن آسیہ علی خان کا غیرت کے نام پر قتل،وزیر اعلیٰ پنجاب کا ...

ڈیرہ غازی خان‘ کوٹ چھٹہ(نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان )معروف سیاسی و سماجی کارکن سٹیج کمپیئراور متحدہ بلوچ موومنٹ خواتین ونگ کی سابق چیئرمین آسیہ علی خان غیرت کے نام پر فائرنگ سے قتل، گھرجاتے ہوئے راستے میں ویگن سے اتارکر سرمیں میں گولیاں مارکر قتل کردیاگیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا سخت نوٹس، قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کاحکم۔کوٹ چھٹہ پولیس نے302/34کے تحت 4ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق معروف سیاسی و سماجی کارکن، سٹیج کمپیئراور متحدہ بلوچ موومنٹ خواتین ونگ کی سابق چیئرمین آسیہ علی خان اپنے آبائی گاؤں خانپورمنجوالہ جارہی تھی کہ 4 ملزمان نے ویگن سے اتارکرسرمیں گولیاں مار کرقتل کر دیا۔پولیس کے مطابق چند ماہ قبل میاں اکبر جٹ کی بیٹی اقصیٰ بی بی کی شادی ملزم صابر حسین سہول کے بیٹے جنیدصابرسے ہوئی‘ چند ماہ کے بعد سیف اللہ، حسین جٹ کے ہمراہ فرار ہوگئی تھی جس کا ملزم صابر حسین سہول نے تھانہ کوٹ چھٹہ میں 14/5/18کو بہو کی حقیقی بہن آسیہ بی بی، سیف اللہ، حسنین کے خلاف 496A اغوا کامقدمہ درج کرایاتھا۔ ملزم صابر حسین سہول کو شک تھا کہ میری بہو اقصیٰ اکبر کو اس کی حقیقی بہن مقتولہ آسیہ بی بی نے گھر سے بھگانے کیلئے ورغلایہ اور سہولت کارہوئی۔ ملزم صابر حسین سہول بہو اقصیٰ اکبر کوگھرسے بھاگنے کے الزام میں غیرت کے نام پرقتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ کوٹ چھٹہ نے 4 ملزمان صابر حسین ، آصف حسین اور 2نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ 302/34کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا سخت نوٹس، قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کاحکم اور مقتولہ کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حسن عسکری نگران وزیراعلیٰ کا مقتولہ کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔

آسیہ علی خان

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...