نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی انتقال کر گئے

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی انتقال کر گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اور دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہنے والے مظفر احمد ہاشمی 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم کچھ عرصے سے بیمار تھے ۔مظفر احمد ہاشمی عارضہ قلب کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم بھارتی ریاست اندور میں 1938 میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم لکھنو میں واقع علامہ شبلی نعمانی کے ادارے ندو العلما سے حاصل کی۔مرحوم دو مرتبہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،خدمت انسانیت کو انہوں نے شعار بنایا اور فلاحی سرگرمیوں میں مشغول رہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...