چارسدہ،قومی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 29امیدواروں کے کاغذات منظور

چارسدہ،قومی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے 29امیدواروں کے کاغذات منظور

چارسدہ (بیورو رپورٹ) اسفندیار ولی خان ،آفتاب شیر پاؤ ،، سراج الحق، تحریک انصاف کے فضل محمد خان اور تحریک لبیک کے محمد شفیق امینی سمیت قومی اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے 29امید واروں کے کاعذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔ چارسدہ کے پانچ صوبائی حلقوں کیلئے 99امیدوار وں کے کاعذات نامزدگی بھی منظور کئے گئے ۔ ایم ایم اے ،قومی وطن پارٹی ، تحریک انصاف اور ا ے این پی کے مابین زبردست ٹاکرا ہو گا۔۔تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 23پر آفتاب احمد شیر پاؤ ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، ا ے این پی کے گلزار احمد خان ، تحریک انصاف کے انو ر تاج ، جہانزیب ڈھکی ،شاہد اللہ ، ایم ایم اے کے حاجی ظفر علی اور ایک خاتون بیگم طاہرہ سمیت 16امیدوار وں کے کاعذات نامزدگی منظور کئے گئے جبکہ این اے 24سے اے این پی کے اسفندیار ولی خان ، متحدہ مجلس عمل کے مولانا سید گوہر شاہ ، تحریک انصاف کے فضل محمد خان ، مسلم لیگ (ن) کے میاں عالمگیر شاہ ، تحریک لبیک کے محمد شفیق احمد امینی اور پیپلز پارٹی کے آفتاب عالم سمیت 13امیدواروں کے کاعذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ چارسدہ کے پانچ صوبائی حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 99امیدواروں نے کاعذات نامزدگی منظور کئے گئے جن میں حلقہ پی کے56سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکند ر حیات خان شیر پاؤ ،تحریک انصاف کے خالد خان مہمند ، ایم ایم اے کے مفتی گوہر علی ، عوامی نیشنل پارٹی کے یاسر امین ، پیپلزپارٹی کے امیر نواز خان سمیت 24امید واروں کے کاعذات نامزدگی منظور کئے۔پی کے 57 سے تحریک انصاف کے عزیز اللہ خان ، اے این پی کے شکیل بشیر خان عمر زئی ، قومی وطن پارٹی کے ارشد خان عمر زئی ، پیپلز پارٹی کے محمد نعیم خان جماعت اسلامی کے محمد ریاض خان ، جے یو آئی کے مولانا الہی جان سمیت 18 امیدواروں جبکہ ،پی کے 58سے ا ے این پی کے ایمل ولی خان ، جماعت اسلامی کے ولی محمد خان ،مکمل شاہ، تحریک انصاف کے سلطان محمد خان ، صدیق احمد، جے یو آئی کے یوسف خان ، مسلم لیگ (ن) کے حاجی احسان اللہ خان ، قومی وطن پارٹی کے عبدالرحمان خان خان سمیت 15 امیدواروں جبکہ پی کے 59سے اے این پی کے قاسم علی خان محمد زئی ، تحریک انصاف کے فضل شکور خان ، قومی وطن پارٹی کے محمد ہاشم خان،ہدایت اللہ ، متحدہ مجلس عمل کے مولانا محمد گوہر شاہ ، مولانا محمد ہاشم خان ، مولانا عبدالرؤف شاکر ، مصباح اللہ ، پیپلز پارٹی سمیت 17 امید واروں کے کاعذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ اسی طرح پی کے 60سے پیپلزپا رٹی کے جاوید اقبال ، متحدہ مجلس عمل کے مولانا مثمر شاہ،ثناء اللہ دانش ، جماعت اسلامی کے بخت محمد ، اے این پی کے میاں معراج ، قومی وطن پارٹی کے بابر علی مہمند، تحریک انصاف کے عارف احمد زئی ، الیاس خان ، ندیم شاہ ، غفار اللہ شیخ ، انور تاج ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فرح خان ، تحریک نوجوانان کے عرفان عالم سمیت 25امیدوار وں کے کاعذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ انتخابی شیڈول کے مطابق کاعذات نامزدگی کی منظوری اور نامنظوری کے حوالے سے ریٹرنگ آفیسر کے پاس اپیلیں 22جون تک جمع کئے جا سکتے ہیں۔ تمام اپیلوں پر فیصلہ 27جون کوسنایا جا ئیگا۔ 28جون کو ترمیم شدہ لسٹ شائع کی جائیگی جبکہ امید وار 29جون تک کاعذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔30جون کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...