25جولائی عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کا یوم حساب ہے :جمشید مہمند

25جولائی عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کا یوم حساب ہے :جمشید مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے این اے 22 اور پی کے 55 سے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا دن صرف انتخابات کا دن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ دھوکہ کر نے والے سیا ستدانوں کیلئے یوم حساب ہے عوام اس بار کا رکردگی کی بنیا دپر ووٹ دیں گے میں نے پا نچ سال میں عوام کی بلا تخصیص خدمت کی ہے اگر عوام میری کا رکردگی سے مطمئن ہو تو مجھے ایک بار پھرمنڈینٹ دیں گی پی کے 55 اور 48 میں اربوں روپے کے نا مکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے اس بار قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر بھی انتخابات لڑ رہا ہوں عوام اپنی تقدیر بدلنے میرے ساتھ دیں وہ پی کے 54 اور 55 کے مختلف مقات پر شمولیتی اور انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی کے 55 کے گھر گھر کو سوئی کی ترسیل کا بہت بڑا منصوبہ منظور کرانا میری کاردگی کی ایک مثال ہے پو رے حلقے میں درجنوں نئے سکول بنا ئے گئے ہیں گلی کو چے اور سڑکیں پختہ کر دیئے گئے ہیں بجلی کے کم وولٹیج کا سلسلہ حل کر دیا گیا ہے اورآئندہ کیلئے پینے کے صفاف پا نی ہر شہری کو فراہم کرنا اور ہر یونین کو نسل کی سطح پر پلے گراونڈ بنانا ترجیحات میں شامل ہے مفت تعیل ہر بچے کا ریا ست پر حق ہے غریبوں کے بچوں کا یہ حق ریاست سے حاصل کر کے ہر غریب کے گھر کے دہلیز پر ان کے بے سہارا اور غریب اور مجبور بچوں کو پہنچا دوں گا یہ میر ا وعدہ ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...