نگران وزیر اعلیٰ کا پک اپ دریائے سندھ میں گرنے پر رنج وغم کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ کا پک اپ دریائے سندھ میں گرنے پر رنج وغم کا اظہار

پشاور( سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے بحرین سوات میں سوزوکی پک اپ دریائے سوات میں گرنے کے واقعے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ بحرین میں سوزوکی میں سات افراد سوار تھے جن میں سے چار لاپتہ جبکہ دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کر تے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دُعا کی ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین انتظامات کرے اور اس واقعے کی رپورٹ پیش کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...