چارسدہ (بیورو رپورٹ) تھانہ پڑانگ کے حدود چارسدہ میں ایف سی اہلکار کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا

چارسدہ (بیورو رپورٹ) تھانہ پڑانگ کے حدود چارسدہ میں ایف سی اہلکار کو گھر کی ...

شیخ سنت خیل میں دیدہ دلیر ملزمان نے گھر کے اندر داخل ہو کر ایف سی اہلکار عارف اللہ کو قتل کر دیا ۔ ملزمان فرار ۔ مقتول 15رمضان المبارک سے اپنے دوست کے گھر مقیم تھے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود شیخ سنت خیل میں دیدہ دلیر ملزمان نے گھر کے اندر داخل ہو کر ایف سی اہلکار عارف اللہ کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے قانونی کاروائی اور پوسٹمارٹم کیلئے نعش چارسدہ ہسپتال منتقل کیا جہاں سے بعد ازاں نعش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول عارف اللہ کا تعلق درگئی سے تھا اور وہ اپنے دوست واصف ولد مجاہد گل کے گھر 15رمضان المبارک سے مقیم تھے ۔ پولیس نے مقتول کے دوست واصف کو تفتیش کیلئے تھانہ پڑانگ منتقل کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...