باجوڑ،لپی پی کے امیدوار خونزادہ چٹان کے حق میں دستبردار
باجوڑ ایجنسی (نمائندہ پاکستان)باجوڑ کے دونوں حلقوں سے امیدواران اخونزادہ چٹان کے حق میں دستبردار۔جیالے بھٹو شہید کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،اخونزادہ چٹان کی پریس کانفرنس،باجوڑ کے حلقہ NA40سے نامزدہ امیدوار انیس خان اور NA41سے ملک سعید الرحمان نے اخونزدہ چٹان کے حق میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس کرتے ہوئے اخونزادہ چٹان کے حق میں دستبرداری کا اعلان باجوڑ پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر KPKاخونزادہ چٹان،اورنگزیب انقلابی،خان بہادر لالا،شہاب الدین شہاب،حاجی شیر بہادر،ملک خان زیب سمیت درجنوں جیالے موجود تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخونزادہ چٹان کا کہنا تھا کہ یہاں باجوڑ میں سابق پارلمیٹیرینز اورسنیٹر نے الیکشن کمپیئن کے شروعات ڈگ ویل،سولر ٹیوب ویل،بجلی کے ٹرانسفرمرز،کھمبے اور ترقیاتی فنڈز حتی کہ نقد رقوم بطور شوت دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہ لوگ مختلف علاقوں میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس مکروہ اور غیر جمہوری طریقہ کار کو پھیلانے میں سرگرم عمل ہے ہم نے کئی بار DROاورAROکو نشان دہی کی لیکن تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہمیں الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور نہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی جماعتیں مدارس ومساجد میں ختم قرآن اور ختم بخاری کے نام پر ممبر ومہراب کا تقدس پامال کر رہے ہیں جو شعا ئیر اللہ کی توہین ہے مساجد اور دینی ادارے ہم سب کے تعاون سے بنتے ہیں اس میں سیاست اور جلسے جلوس کرنا عوام میں غصے کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پارلمیٹیرین کی دھاندلی اور مذہبی جماعتوں کی غیر جمہوری فعل کا فوری نوٹس لیا جائے بصورت دیگر الیکشن کیلئے سازگار ماحول خرابی میں تبدیل ہو سکتا ہے