پشاور ،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،4اشتہاری 76ملزمان گرفتار

پشاور ،جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،4اشتہاری 76ملزمان ...

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عید الفطر کے موقع پر امن و امان کو بر قرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے 4ا شتہاری ملزمان سمیت 76 دیگرجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔جبکہ 7 قماربازوں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور الات قماربازی بھی برآمد کرلیے۔پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کے دوران صوبائی دارالحکومت میں امن و امان بر قرار رکھنے کی خاطرایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب4 اشتہاری ملزمان سمیت76 دیگر جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد ریپیٹر،3 عدد بندوق،ایک عدد رائفل،17 عدد پستول،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس، 7 کلو گرام چرس اور8 بوتل شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف حسب ضابط مقدمات درج رجسٹرکئے ۔علاوہ ازیں تھانہ متھرا پولیس نے گھڑی فضل حق میں عوامی شکایت پر قماربازی کی محفل پر چھاپہ لگا کر 7 قماربازوں کاشف،رحمن اللہ،ارشد،عابد،شہزاد،ثاقب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم اور الات قماربازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تمام ملزمان کو حوالات منتقل کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...