مظفرآباد،محکمہ برقیات فیلڈ عملہ کی نااہلی ، سارا سال ہڑتالوں میں گزار دیا

مظفرآباد،محکمہ برقیات فیلڈ عملہ کی نااہلی ، سارا سال ہڑتالوں میں گزار دیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ برقیات کے فیلڈ عملہ کی نااہلی ، سارا سال ہڑتالوں میں گزار دیا ، کوہالہ اور جہلم ویلی فیڈرز میں مین لائنوں سمیت تمام دیہاتی لائنیں درختوں سے ٹکرانے لگیں،جو کسی بھی وقت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں، درختوں کی ٹہنیاں بجلی کی تاروں کوتیز ہواؤں کے باعث توڑنے لگیں اور درختوں کی ٹہنیاں تاروں سے اٹیچ ہونے کے باعث ٹرانسفارمر جلنے کے ساتھ ساتھ گھریلوں الیکٹرانکس اشیاء بھی تباہ ہونے لگیں، محکمہ برقیات کا فیلڈ سٹاف صرف آفیسران کو سب اوکے کی رپورٹ دینے لگا، تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات کے عملہ کی روائتی بے حسی کے باعث جہلم ویلی اور کوہالہ فیڈر ز میں آئے روز لائنوں کا ٹوٹنا معمول بن گیا ، لائنیں درختوں سے ٹکرانے کی وجہ سے کئی حادثے بھی رونما ہو چکے ہیں مگر محکمہ برقیات کے اعلی افیسران کو چھوٹے عملے کی جانب سے اندھیرے میں رکھا جانے لگا ، جہلم ویلی اور کوہالہ فیڈرز کے صارفین نے وزیر برقیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل لائنو ں سمیت لوکل دیہاتی لائنوں کے ساتھ ٹکرانے والے درختوں کو ہنگامی بنیادوں پر کٹوایا جائے درختوں کی ٹہنیاں تاروں میں گھسنے کے باعث ٹرانسفارمراور گھریلو قیمتی الیکٹرانکس اشیاء جل کر تباہ ہو رہی ہیں کئی بار چیف انجینئر برقیات کے دفاتر میں شکایات اور درخواستیں دے چکے ہیں مگر درخواستوں پر صرف فائل ورک کی حد تک کاروائی ہی کی جا سکی ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات کا فیلڈ سٹاف اپنے اعلیٰ افسروں کی انکھوں میں دھول جھونکنے کا ماہر ہے،ہم وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان اور چیف سیکرٹری برقیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر محکمہ برقیات کے افسران سمیت فیلڈ سٹاف کا قبلہ درست کرتے ہوئے لائنوں کے ارد گرد درختوں کو کٹوائیں تاکہ بجلی کی سپلائی لاسسز کا بھی خاتمہ ہو سکے اور محکمہ برقیات کو آئے روز ٹرانسفارمر جلنے اور عوام کو قیمتی اشیاء خراب ہونے کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کسی بڑے انسانی جان کو لاحق خطرات سے بھی بچا جا سکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...